بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف فیصلہ کن جنگ میں تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نصف شب سے 500 اور ایک ہزار روپے کے پرانے
نوٹوں کی گردش بند کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ لوگ پرانے نوٹوں کو 10
نومبر سے 30 دسمبر تک بینکوں اور ڈاک خانوں میں اپنے اکاؤنٹس میں جمع کرا
سکیں گے۔ وزیر اعظم نے آج رات قوم کے نام خطاب میں کہا کہ بدعنوانی اور کالے دھن کے
خلاف فیصلہ کن جنگ ضروری ہے اور حکومت نے اس کے تحت 500 اور 1000 روپے کے
نوٹ کو بند کرنے کا قدم اٹھایا ہے۔ لوگ 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کو تمام بینکوں اور ڈاک خانوں میں 30 دسمبر تک اپنے اکاؤنٹس میں جمع کرا سکیں گے۔